عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2009 کا T20 ورلڈ کپ اور 2012 میں ایشیا کپ جیتنے والے اسکواڈ کے ارکان سابق کرکٹرز عمر گل اور سعید اجمل کو بالترتیب فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے، ان کی ابتدائی ذمہ داریوں میں آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈز کے خلاف 12 سے 21 جنوری 2024 تک ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو موثربولنگ کے گر سکھانا ہے۔

عمر گل اس سے قبل افغانستان کے خلاف T20 انٹرنیشنل سیریز کے 3میچوں اور نیوزی لینڈز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران پاکستان مینز ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ گزشتہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ اور آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں افغانستان کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

عمر گل نے 2003 میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا، 47 ٹیسٹ میچر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.06 کی اوسط سے 163 وکٹیں، 2003 اور 2016 کے درمیان 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں (29.34 کی اوسط سے 179 وکٹیں اور 60 ٹی ٹوئنٹی16.97 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دنیا کے سابق نمبر 1 ون ڈے بولر سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سعید اجمل نے 2008 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا، 35 ٹیسٹ، 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں 447 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے HBL PSL فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اسپن بولنگ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔

بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے پر عمر گل کا کہنا ہے کہ ‘میں پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے پر خوش ہوں، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ مجھے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا ہے۔ میں اپنی مہارت کو پاکستان کی بولنگ کی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔’

پی سی بی کی جانب سے ذمہ داری ملنے پر سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ‘میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مسٹر ذکا اشرف کی طرف سے اسپن بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملنے پر ان کا شکر گزار ہوں اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ مجھے پاکستان کی قومی ٹیم کے اندر اسپن بولنگ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے، اپنی کوچنگ سے قومی ٹیم کے بولرز کو بولنگ کے گر سکھاؤں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار