اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ کا حلال مصنوعات کیخلاف ایکشن، چھاپوں کا سلسلہ جاری

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرف سے حلال ٹیگ والی مصنوعات پر پابندی کے عائد کیے جانے کے بعد فوڈ سیفٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے دکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اے پی پی کے مطابق یوگی حکومت نے ریاست میں حلال لیبل والی مصنوعات بشمول بیکری اورڈیری کی مصنوعات، چینی، خوردنی تیل، ملبوسات اور ادویات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کی فروخت پرپابندی عائد کر دی ہے۔

فوڈ سیفٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن نے دارالحکومت لکھنؤ کے کئی علاقوں میں واقع دکانوں اور ملٹی اسٹورز پر چھاپے مارے۔

ایف ایس ڈی اے کے اسسٹنٹ کمشنر ایس پی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ لکھنو کے علاقوں بشمول گومتی نگر، علی گنج، حضرت گنج، نڑھی اور وکاس نگر میں اسپینسر فن مال، برنوال جنرل اسٹور، اپنا میگا مارٹ، دی نیو ریٹیل شاپ ، پپو اسٹوراور دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران اسٹورز آپریٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ حلال لیبل والی مصنوعات فروخت نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں