شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امدادی سامان کی تقسیم

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیرمعمولی مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی اہم ضروریات کے پیش نظر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان کے سرد ترین علاقوں کے لوگوں کو موسم سرما میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جو منفی اثرات کا شکار ہیں۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر تیز کر دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 19 ہزار سرمائی ریلیف پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنا اور مستحق افراد کی اشد ضرورت میں مدد فراہم کرنا ہے۔

خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) میں 11 ہزار سرمائی امدادی پیکیج تقسیم کیے گئے۔

مزید برآں بلوچستان کے 4 اضلاع قلات، سہراب، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں 8 ہزار ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے۔

ان پیکجوں میں 2 پولیسٹر لحاف اور مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے گرم شالوں کی ایک کٹ کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp