حج 2024: وفاقی وزیر مذہبی امور مکہ مکرمہ پہنچ گئے

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین  حج انتظامات کے جائزے کے سلسلے میں مدینہ منورہ کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق چوہدری سالک حسین عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے۔ ترجمان کے مطابق چوہدری سالک حسین آج اتوار کے روز سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔

اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں۔ پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp