پاکستان 2025 تک یونیسکو کا وائس چیئر منتخب

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے یونیسکو میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے 2023 تا 2025 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہو گیا۔

جمعہ کو پیرس میں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے 218 ویں اجلاس میں ایشیا پیسیفک گروپ سے پاکستان کو بھاری حمایت کے ساتھ 2023-2025 کی مدت کے لیے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان نے 38 ووٹ کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کو 18 ووٹ ملے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اراکین اور یونیسکو کے تمام ممبر ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی کے پرجوش حامی کے طور پر یونیسکو میں مشترکہ مقاصد بشمول اس کی عالمی ترجیحات -افریقہ اور صنفی مساوات اور سمال آئس لینڈ ڈویلپنگ اسٹیٹس (ایس آئی ڈی ایس) آپریشنل حکمت عملی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں میں یونیسکو کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں 15 نومبر 2023 کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp