دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کو سخت سزا کی استدعا کردی، 3 گواہوں کو نوٹسز جاری

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کیس میں اہم پیش رفت۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سزا کی استدعا کردی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا۔ خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہو کر شکایت درج کرادی۔

درخواست سیکشن 494/34، B-496 و دیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔ خاور مانیکا نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات تھے۔ تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔ دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔

عدالت نے 3 گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید اور خاور مانیکا کا ملازم شامل ہیں۔ عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لے لیا گیا تھا۔ غیر متعلق ہونے کی بنا پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی تھی۔ خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

سرکاری ملازمیں ہر صبح 40 منٹ دفتر میں گزاریں، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہدایت

سپریم کورٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

پاکستان کو متبادل روٹ سے تیل کی سپلائی، سعودی عرب کی مکمل حمایت

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے