کالام حادثہ: سیاحوں سے بھری کوسٹر کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق 16 زخمی

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے علاقے کالام میں سیاحوں سے بھری کوسٹر (وین) کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام کے قریب پیشمال میں سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، گاڑی میں 19 افراد سوار تھے۔

ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں تو گاڑی میں سوار 16 افراد کو ریسکیو کیا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لائے گئے زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp