صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی۔

ایک شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عارف علوی جانبداری اور مس کنڈکٹ مرتکب ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں

درخواست گزار نے کہا ہے کہ اگر عارف علوی پر یہ ثابت ہو تو انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق جانبدار ہونے کی وجہ سے عارف علوی عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے، اُن کی جانب سے عہدے کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے دفتر کو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں استعمال کیا جا رہا ہے، انتخابات کی تاریخ نہ دے کر بھی صدر نے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر مملکت نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالا اور ٹوئٹ کیے، بلوں پر دستخط نہ کرنا بھی جانبداری ثابت کرتا ہے۔

شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں صدر مملکت عارف علوی، ان کے سیکریٹری اور وزارت قانون و انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp