سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات، ریحان عزیز صدر، بیرسٹر سرفراز جنرل سیکریٹری منتخب

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ریحان عزیز ملک 1626 ووٹ لیکر صدر جبکہ بیرسٹر سرفراز میتلو 2129 ووٹ لے کر جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر ایمل کاسی نے 1200 جبکہ ایڈووکیٹ وہاب بلوچ نے 631 ووٹ حاصل کیے۔

جنرل سیکریٹری کی نشست بیرسٹر سرفراز میتلو نے 2129 ووٹ لے کر جیت لی ہے جبکہ مد مقابلہ تہماسپ رشید رضوی 1197، عشرت غزالی 63 جبکہ محمد اجمل اعوان 49 ووٹ لے سکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اس کے علاوہ نائب صدر کی نشست پر زبیر احمد ابڑو 1600 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ایڈووکیٹ فرحان ضیا نے 1044 اور محمد آزاد نے 688 ووٹ لیے ہیں۔

سیکریٹری مالیات کی نشست پر محمد حاکم شر 1895 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ محمد یاسین شاہد 1312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر غلام اصغر پٹھان 1748 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ مد مقابل امیدوار فیصل احمد 434 اور محمد ساجد عباسی 1243 ووٹ لے سکے۔

خواتین کی ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری کی مخصوص نشست پر گلناز کوثر 1179 ووٹ لے کر فاتح قرار پائی ہیں۔ جبکہ فائقہ امین 884، فوزیہ مشتاق 441، محمودہ سلمان 435، رخشندہ وحید 221 اور صیحرینہ رفیق 230 ووٹ لی سکیں۔

اس کے علاوہ ممبر مینجنگ کمیٹی میں عامر رضا، عدنان علی، امجد حسین، عشرت صدیق، محمد علی، محمد اقرار، محمد نعیم اور زیب النسا کامیاب قرار پائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp