سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت صدر منتخب

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ نتائج کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت نے کل 1706 ووٹ حاصل کئے جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کل 3756 ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

لاہور سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت نے 611 اور حامد خان گروپ کے عبدالقدوس نے 465 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح بنوں سے شہزاد شوکت 34 جبکہ عبدالقدوس صرف ایک ووٹ لے سکے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق ملتان سے شوکت شہزاد نے 98 اور عبدالقدوس نے 81 ووٹ حاصل کیے، جبکہ کوئٹہ سے شہزاد شوکت نے 73 اور عبدالقدوس نے 103 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد سے شہزاد شوکت 43 اور عبدالقدوس 22 ووٹ حاصل کر سکے۔ سکھر سے شہزاد شوکت نے 41 جبکہ عبدالقدوس نے 12 ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق بہاولپور سے شہزاد شوکت 60 اور عبدالقدوس نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے شہزاد شوکت نے 22 جبکہ عبدالقدوس نے 12 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح حیدر آباد سے شہزاد شوکت 56 اور عبدالقدوس 23 ووٹ حاصل کر سکے۔

کراچی سے شہزاد شوکت نے 168 جبکہ عبدالقدوس نے 193 ووٹ حاصل کیے۔ پشاور سے شہزاد شوکت 129 جبکہ عبدالقدوس 100 ووٹ حاصل کر سکے۔

اسی طرح اسلام آباد سے شہزاد شوکت نے 371 اور عبدالقدوس نے 210 ووٹ حاصل کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش