وزیراعلیٰ پنجاب کا نام غلط استعمال کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام کا غلط استعمال کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزم یاسین سمیت 2 افراد کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم یاسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کر کے اسے چھوڑنے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں۔

ملزم یاسین نے وزیراعلیٰ کا نام استعمال کرکے کم عمر بچی کو چھوڑنے کے حوالے سے پولیس کو دھمکیاں دینے کی وڈیو وائرل ہوئی جس پر محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو غلط بیانی اورکارِ سرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دیا۔

اس ضمن میں پولیس نے کھوج لگا کر ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟