گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے پر اقوام متحدہ کو تشویش لاحق

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قطب جنوبی کے قریب واقع براعظم انٹارکٹیکا کو دیو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اس دیو کو جگا رہی ہیں۔

انٹارکٹیکا کے دورے سے واپسی پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹارکٹیکا اور گرین لینڈ میں برف 1990 کی دہائی کے اوائل کے مقابلہ میں 3 گنا زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں سال کے اس وقت قطب جنوبی پر عام طور پر جو علاقہ برف سے ڈھکا ہو تا ہے، اس کے رقبے میں 15 لاکھ مربع کلو میٹر کمی آچکی ہے جو پرتگال، اسپین، فرانس اور جرمنی کے مشترکہ رقبے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ برف کے تیزی سے پگھلنے کے اثرات انٹارکٹیکا تک محدود نہیں رہیں گے، اس کے نتیجہ میں سمندروں کی سطح بلند ہو گی اور اس سے پوری دنیا میں ساحلی آبادیوں میں رہنے والوں کی زندگیوں اور معاش کو براہ راست خطرات لاحق ہوجائیں گے۔ ان میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چھوٹے جزائر اورساحلی شہر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹارکٹیکا کے ارد گرد پانی کی نقل و حرکت دنیا بھر میں گرمی، غذائی اجزا اور کاربن کو تقسیم کرتی ہے، جس سے ہماری آب و ہوا اور علاقائی موسمی ماڈلز کو منظم ہونے میں مدد ملتی ہے لیکن جنوبی بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت بڑھنے اور اس کی کثافت میں کمی کے باعث یہ نظام سست پڑ رہا ہے۔ اس نظام میں مزید سست روی یا اس میں مکمل خرابی بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنے گی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے خبر دار کیا کہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی نہ ہونے کی صورت میں رواں صد ی کے آخر تک زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے جس کے اثرات تباہ کن ہوں گے۔ انٹارکٹیکا اور گرین لینڈمیں برف کے کم ہونے کے نتیجہ میں موسموں کی شدت اور گرمی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے دبئی میں ہونے والی کوپ ۔28 کانفرنس میں عالمی رہنمائوں کو سنجیدگی سے اس سلسلے میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے تجویز کیا کہ اس مقصد کے لیے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو 3 گنا کرنے، توانائی کی کارکردگی میں دوگنا اور 2030 تک سب کے لیے صاف توانائی تک رسائی کے لیے عالمی معاہدہ کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل