‘سوئے ہوئے ہو تم ‘، عوامی مقبولیت کا سوال پوچھنے پر پرویز خٹک نے صحافی کو ڈانٹ دیا

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا ایک ویڈیو کلپ اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہے جہاں وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران ایک صحافیوں نے پرویز خٹک سے عام انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کے متعلق سوال کیے۔ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے ان کے اپنے حلقے سے متعلق سوال کیا تو پرویز خٹک غصے میں آگئے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ میرا تعلق آپ کے حلقے سے ہے آپ بابائے سیاست جانے جاتے تھے لیکن اب آپ کے اپنے حلقے میں لوگ آپ سے ناراض ہیں۔ یہ سننا تھا کہ پرویز خٹک نے صحافی کو کھری کھری سنا دی۔ پرویز خٹک نے جواب میں کہا میرے خیال میں آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، تم سوئے ہوئے ہو،تمہیں پتا نہیں ہے کہ میرے حلقے میں کیا ہورہا ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ الیکشن آئے گا تو میں بتا دوں گا، زرا پھرو اور پتا کرو ایسے الزام مت لگایا کرو۔ ایسے ہی کچھ بول دوں گا اب۔

صحافی محمد فہیم نے ان کا یہ ویڈیو کلپ شیئر کیا تو صارفین پوچھنے پر مجبور ہوگئے کہ آخر وہ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟

 

صارفین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشنز کو دیکھ کر پرویز خٹگ شاید گھبرا گئے ہیں اس لیے صحافیوں کے سوال نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس:23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ، بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے