میکسیکو:ایک ہی روز میں 5 صحافیوں کو گولی مار دی گئی، 5سال میں 54 صحافی قتل

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو میں ایک دن میں 5صحافیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔ صحافیوں پر ان حملوں کے محرکات کا معلوم نہیں ہو سکا تاہم صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو کے صدر نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ ایک فوجی بیرک کے قریب 4 فوٹوگرافروں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے ان میں سے 2 نیوز فوٹوگرافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دن ایک صحافی میئر رامن رامیرز کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا ہے۔ صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے فائرنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پر افسوس ہونا چاہیے تاہم انہوں نے حملے کے ممکنہ محرکات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو میں گزشتہ 5برسوں کے دوران 54 صحافیوں کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp