یونیورسٹی طلباء کا میس ورکر کو منفرد انداز میں خراج تحسین

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئی بھی کام بڑا ہو یا چھوٹا ،  خلوص اور محبت سے کیا جائے تو اس کے بدلے بے پناہ عزت ملتی ہے اور پھر اگر آپ کی فرض شناسی کو سراہا جائے تو برسوں کی محنت کا صلہ ملتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی زینت بنی جہاں آئی بی اے کےطلباء نے بوائز ہاسٹل میں 31 سال سے کام کرنے والے سب سے پرانے ملازم “ذاکر لالہ” کو الوادع کہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آئی بی اے کے طلبا نے لکھا کہ ادارے میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے عملے میں سے شامل ، ذاکر لالہ 31 سال تک IBA تک بوائز ہاسٹل کے میس میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ خاموش شخصیت اور چہرے پر دائمی مسکراہٹ کے ساتھ، ذاکر لالا نے اپنی زندگی کی تین دہائیاں یہاں طلباء کی خدمت میں گزار دیں ۔

ادارے کے طلباء نے فیس بک پر ایک ویڈیو شئیر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء نے ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے لیے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کا کیا اور انھیں پھولوں کے ہار پہنا ئے ۔

فیس بک پر اس تقریب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے خدیجہ عباس لکھتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر آج کی سب سے خوبصورت ویڈیو! اس طرح آپ ایک ایسے شخص کی خدمات کا بدلہ چکاتے ہیں جس نے اپنی زندگی کے 31 سال اتنی محنت اور لگن سے آپ کی خدمت کرتے گزار دیے ،

بوائز ہاسٹل میس میں ذاکر لالہ کی برسوں کی خدمات کو واقعی سراہا گیا اور IBA ہاسٹل کے طلباء کی جانب سے شاندار طریقے سے الوداع کیا گیا! ایک ایسے معاشرے میں جہاں بہت ساری ملازمتوں کو ابھی تک حقیر نظر سے دیکھا جاتا ہے، ان طلباء کو اس شخص کی اتنی عزت کرتے ہوئے دیکھنا کتنا خوشگوار منظر ہے جو واقعی اس محبت کے مستحق ہیں! جس طرح وہ اپنے آنسوؤں پر قابو پا رہے تھے.. بس کمال! ان طلباء کو شاباش! اللہ ذاکر لالہ کو سلامت رکھے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبا ء نے ذاکر لالا کو تحائف دیے اور ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین  کی جانب سے ان طلباء کو خوب سراہا گیا جنہوں نے ذاکر لالا کی خدمات کو قابل قدر جانتے ہوئے انھیں سراہا ، وہاں بعض صارفین ایسے بھی تھے جو یہ خوبصورت اور دل چھو لینے والے مناظر کو دیکھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp