پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 7 روپے سستا ہوگیا

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی حکومت  نے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے،  لائٹ ڈیزل میں 4 روپے 52 پیسے کمی جب کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کر دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 52 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کی نئی قیمت 201روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل 15 نومبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی کی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے سستا کیا گیا تھا۔

15 نومبر کو قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت 204 روپے 98 پیسے مقرر کر دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے ایک پیسے سستا ہو کر 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب