جسٹس مظاہر کے پاس کوئی جواب نہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی آگے بڑھائے، میاں داؤد

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ‏جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی حقائق کو مسخ اور سپریم جوڈیشل کونسل کو بقول ان کے دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ‏سپریم جوڈیشل کونسل کی کارراوئی پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ‏جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنچ کیا ہے، ‏جسٹس مظاہر نقوی نے جن الزمات کا جواب دیا درحقیقت انہوں نے ان الزمات کو تسلیم کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏جسٹس مظاہر نقوی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے فراڈ کے ذریعے سینٹ جونز پارک میں پراپرٹی خریدی ہے، وہ یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ دسمبر 2021 میں پراپرٹی فروخت کرنے کے لیے ایک شخص آیا، ‏اس وقت ان کے پاس جو ریکارڈ آیا اس میں تمام چیزیں موجود تھیں۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ‏جسٹس نقوی اب کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوا اور وہ ایک متاثرہ شخص ہیں،جسٹس مظاہر نقوی ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں قانونی تقاضوں کا معلوم نہیں تھا۔

‏میاں داؤد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ‏جسٹس نقوی نے انکوائری سے پہلے ہی رونا شروع کردیا ہے، ‏سیاست دان کہتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا، اب جسٹس مظاہر نقوی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں بلایا؟۔ جسٹس مظاہر نے بہت سا اہم ریکارڈ حذف کیا ہے، انہوں نے محض ایک ایک منی ٹریل ظاہر کی ہے۔

‏جسٹس مظاہر نقوی نے ٹیمپرڈ پراپرٹی خریدی

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ‏سپریم جوڈیشل کونسل سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی قانونی کارروائی آگے بڑھائے کیوں کہ ‏جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی اس کا ان کے پاس کوئی جواب بھی نہیں ہے۔

میاں داؤد کا کہنا تھا کہ ‏جسٹس مظاہر نقوی یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کے پاس یہ کیس آیا ہے، ‏ہماری معلومات کے مطابق یہ پراپرٹی40 کروڑ مالیت کی ہے جسے محض 10 کروڑ میں خریدا کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟