کپل شرما شو: سنیل گروور پھر سے کپل کے ساتھ مسکراہٹیں بکھیریں گے

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور ماضی کی تمام رنجشیں بھلا کر ایک بار پھر سے چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیٹ فلکس کی جانب سے مداحوں کو ایک بہت بڑی خوشخبری دی گئی ہے کہ کپل شرما سنیل گروور سمیت اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ کامیڈی شوز کریں گے۔

نیٹ فلیکس کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ اس بڑے ورلڈ ٹور کے بعد سنیل گروور ایک مرتبہ پھر سے دی کپل شرما شو نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی 6 سال قبل ہوئی تھی جب آسٹریلیا سے واپسی پر نشے میں دھت کپل شرما نے اپنی دوستوں سے کہا تھا کہ مجھ سے پہلے آپ نے کیسے کھانا کھانا شروع کردیا۔ تم لوگوں کی اتنی ہمت، کیا تم جانتے نہیں کہ تم میری وجہ سے لاکھوں روپے کماتے ہو۔

یہ بات سننے کے بعد سنیل گروور، کپل شرما کو سمجھانے کے لیے آگے بڑھے تو کپل نے انہیں بھی گالیاں دی تھیں۔

سنیل گروور نے اس وقت تو چپ سادھے رکھی، تاہم ہندوستان پہنچتے ہی انہوں نے کپل شرما شو سے راہیں جدا کرلی تھیں جس کی وجہ سے چینل کو لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا تھا۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ سنیل گروور جن دوستوں کے لیے لڑے تھے، ان میں سے ایک کردار ’چندو‘ بھی کچھ عرصہ ناراضی کے بعد واپس لوٹ آیا تھا اور اب سنیل گروور خود بھی لوٹ آئے ہیں لیکن شو میں ’دادی‘ کا کردار ادا کرنے والے علی اصغر تاحال اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘