بھارتی کامیڈین کپل شرما کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے مقبول کامیڈین کپل شرما نے اپنی پہلی تنخواہ کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی نوکری صرف 14 برس کی عمر میں آبائی شہر امرتسر میں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا جیب خرچ نکالنے کے لیے پہلی بار ایک پی سی او میں کام کیا اور اس وقت ان کی تنخواہ محض 500 بھارتی روپے ماہانہ تھی۔

کپل شرما نے کہا کہ انہیں دوسری نوکری ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملی جہاں وہ ماہانہ 900 روپے لیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ذاتی اخرجات خود ہی پورا کیا کرتے تھے کیوں کہ گھر والوں سے پیسے مانگنے پر انہیں شرم آتی تھی۔

کپل شرما کا کہنا تھا کہ بے شک وہ ایک سٹار بن چکے ہیں لیکن وہ آج بھی خود کو ایک مڈل کلاس ہی سمجھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟