انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کی واپسی: پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے انڈونیشیا میں پھنسے اپنے 2 طیاروں کے لیے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ان طیاروں کے لیے مذکورہ لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کرنا تھے اور اب ان طیاروں میں سے ایک آئندہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

ان دونوں طیاروں کے آنے سے پی آئی اے کے  بیڑے میں مزید 2 ائیربس 320 ساختہ طیاروں میں اضافہ ہو جائے گا اور پی آئی اے میں ائیربس طیاروں کی کل تعداد 16 ہوجائے گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوسرا طیارہ بھی چند روز میں پی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔

پی آئی اے کے طیاروں کا معاملہ گزشتہ 2 سال سے التوا کا شکار تھا، ان طیاروں کی ری ڈیلوری کے لیے سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلی سطح کا وفد لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کے لیے ملائیشیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 2 ائیر بس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے تھے، پی آئی اے نے ری ڈلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض خریدا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان