وی نیوز جارہا ہے مشتری کے چاند پر، آپ بھی ناسا مشن میں شامل ہونا چاہیں گے؟

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسے تو امریکا، روس اور چین سمیت بھارت وہ 4 ممالک ہیں جنہوں نے ابتک چاند پر قدم رکھا ہے لیکن امریکا کی خلائی کمپنی ناسا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں خلاء میں اپنے مشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چاند یا دوسرے سیاروں پر جانے کا خواب تو فی الحال خواب ہی رہنے دیتے ہیں لیکن اگر آپ کا نام مشتری کے چاند یوروپا تک پہنچ جائے تو کیسا ہوگا؟

خلائی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے ساتھ دیگر ممالک بھی کوشاں ہیں کہ کائنات کو ٹٹولا جائے چونکہ اس کام کے لیے کافی سرمایہ چاہیے، اس لیے یہ زیب بھی ترقی یاقتہ ممالک کو دیتا ہے۔ لیکن ہر انسان کی یہ خواہش ہے کہ وہ بھی کم سے کم زندگی میں چاند ایک سفر ضرور کرے لیکن یہ ایسا خواب ہے جو شاید ہی کبھی پورا ہو۔

جی ہاں ناسا کا ایک مشن آئندہ برس اکتوبر میں مشتری کے چاند یوروپا کے لیے ایک مشن روانہ کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ناسا کی جانب سے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت انہوں نے دنیا بھر سے نام مانگے ہیں جنہیں مشتری کے چاند تک پہنچایا جائے گا۔ اگر آپ بھی اپنا نام پہنچانا چاہتے ہیں تو اس لنک پر جائیں اور فارم بھر دیں:

Sign On | Message in a Bottle – NASA’s Europa Clipper

فارم میں اپنے نام کا اندراج کیجیے یوں آپ بھی ان افراد میں شامل ہو جائیں گے جن کا نام مشتری کے چاند پر جانے والا ہے۔

نام کیسے پہنچائے جائیں گے؟

دنیا بھر سے نام آنے کا سلسلہ جاری ہے جن کو ایک چپ میں محفوظ کیا جائے گا اور وہ چپ مشتری کے چاند پر چھوڑ دی جائے گی جس کو اگر آئندہ کبھی کسی نے استعمال کیا تو آپ کا نام ملک کے ساتھ دیکھنے والے کو نظر آئے گا۔

اس وقت دنیا بھر سے 20 لاکھ کے قریب افراد اپنے نام یوروپا کے لیے درج کرچکے ہیں اگر بات کی جائے پاکستان کی تو اس وقت پاکستان سے 11 ہزار افراد اپنے نام دے چکے جبکہ بھارت سے اڑھائی لاکھ اور امریکا سے 5 لاکھ افراد اپنے نام کا اندراج کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp