اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے کہا ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ سابق شوہر عمران اشرف نے انہیں چھوڑا تھا۔

کرن اشفاق نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما حمزہ چوہدری سے دوسری شادی کر لی ہے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

اس سے قبل اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی یہ شادی تقریباً 4 سال چلی اور نومبر 2022 میں طلاق ہو گئی۔ 2020 میں ان کے ہاں بیٹے کی بھی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں طلاق کے بعد خاموش تھے اور شادی کے ختم ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا مگر جب کرن اشفاق نے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لوگوں نے تبصرے شروع کر دیے۔

صارفین کے تبصروں پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا وہ گھر پر ہی بیٹھ جاتیں تاکہ والدین دیکھ کر پریشان ہوتے۔ عمران اشرف سے رشتہ ٹوٹنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے نہیں عمران نے مجھے چھوڑا تھا۔

کرن اشفاق نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کوئی پیار کی شادی نہیں بلکہ خاندان کی پسند پر نئے جیون ساتھی کا انتخاب ہوا ہے۔

کرن اشفاق نے وضاحت کرتے ہوئے یہ تو بتا دیا ہے کہ عمران اشرف نے انہیں چھوڑا مگر طلاق کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ