واٹس ایپ صارفین چیٹ کو خفیہ کوڈ سے کیسے لاک کریں؟

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب وہ اپنی نجی چیٹ کو خفیہ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’ اس سال کی شروعات میں ہم نے چیٹ لاک کا آغاز کیا تھا تاکہ صارفین کو اپنی زیادہ حساس گفتگو کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکے، اب ہم خفیہ کوڈ کا آغاز کر رہے ہیں، یہ صارف کی نجی چیٹس کی حفاظت کرنے کا ایک اضافی طریقہ ہے۔‘

اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد اگر کسی صارف کے فون تک کسی شخص کو رسائی مل بھی جائے تو وہ نجی واٹس ایپ چیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پائے گا کیوں کہ واٹس ایپ سرچ بار میں خفیہ کوڈ لکھنے سے ہی چیٹ اوپن ہوگی، یہ خفیہ کوڈ واٹس ایپ کے پاسورڈ سے مختلف ایک منفرد پاسورڈ ہوگا۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں

لاک چیٹ کو چھپانے کے لیے لاک چیٹ کی فہرست میں جائیں

3 نقطوں پر ٹیپ کریں اور ‘لاک چیٹس کو چھپائیں’ کے آپشن کو فعال کریں۔

اب پوشیدہ لاک چیٹ تک رسائی کے لیے خفیہ کوڈ سیٹ کریں

چھپائی گئی لاک چیٹ مین چیٹ ونڈو میں ظاہر نہیں ہوگی

اگر آپ چھپائی گئی لاک چیٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو خفیہ کوڈ لگا کر دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، مارک زکرک برگ پر امید ہیں کہ آنے والے سال میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp