مصنوعی ذہانت کے مرہون منت مواد کو میٹا کمپنی کیسے ممتاز رکھے گی؟

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے مشہور سوشل میڈیا پلیٹس فارمز، یعنی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ، کو بہتر بنانے کے لیے 20 سے زیادہ نئے فیچرز پر کام کرتے ہوئے  اپنی اے آئی مواد پر غیر مرئی واٹر مارک لگانے کا بھی سوچ رہی ہے۔

میٹا نے رواں سال ستمبر کے آخری ہفتے میں صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی پروڈکٹس متعارف کروائی تھی، جن میں ایسی بوٹس شامل ہیں جو حقیقت پسندانہ تصاویر بناتی ہیں اور صارفین کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں، اب میٹا اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی شفافیت کو بڑھانے کے لیے آنے والے ہفتوں میں اپنے ٹیکسٹ ٹو امیج جنریشن پروڈکٹ میں غیر مرئی واٹر مارکنگ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میٹا کی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی مستقبل میں AI کی مدد سے ٹیکسٹ کے ذریعے تیار کردہ تصاویر  اپنی بہت سی پروڈکٹس پر غیر مرئی واٹر مارکنگ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ کوئی اے آئی کی بنائی گئی تصاویر کی کراپنگ، اسکرین شاٹس وغیرہ کے ذریعے دھوکہ دہی نہ کر سکے۔

تفریحی دورے پر جانے کے لیے میٹا اے آئی سے مشورہ کریں

میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ پر بتایا ہے کہ میٹا اے آئی صارف کو تفریحی مقامات کے بارے میں بھی مفید معلومات دے سکتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹوکیو کے سفر کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو آپ میٹا اے آئی سے ٹوکیو کے بہترین تفریحی مقامات کی معلومات لے سکتے ہیں، میٹا اے آئی آپ کو بتائے گی کہ ٹوکیو کے بہترین مقامات کون سے ہیں جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔

دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دیں؟

میٹا اے آئی آپ کو اپنے دوستوں کو سالگرہ پر مبارکباد دینے میں بھی مدد دے سکتی ہے، اگر آپ کو کسی دوست کی سالگرہ پر اس کو مبارک باد دینے کے لیے الفاط کے چناؤ میں مشکل پیش آ رہی ہے تو میٹا اے آئی سے اس بارے میں مشورہ کر سکتے ہیں۔

اپنی فیس بک پر تصاویر کو میٹا اے آئی سے ایڈٹ کریں

میٹا فیس بک صارفین کے لیے AI سے تصاویر بنانے اور پھر انہیں شیئر کرنے کے فیچر پر کام کر رہی ہے، صارفین Meta AI کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر کو لینڈ اسکیپ سے پورٹریٹ اورینٹیشن میں تبدیل کر سکیں گے۔

What’s New Across Our AI Experiences

غیر مرئی واٹر مارک کیا ہے؟

غیر مرئی واٹر مارک میں معلومات تصویر میں موجود ہوتی ہیں لیکن یہ خفیہ ہوتی ہیں،اس میں اسٹینو گرافی تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp