غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں واقع قابض اسرائیلی فوجی کیمپ پر بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کا اعتراف  اسرائیلی فوج نے بھی کیا ہے۔

اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک

اسرائیلی فوج (IDF) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ اوری گرلیک، 20 سالہ پلاٹون کمانڈر، اپنے ہی فوجی دھماکے کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ گرلیک کا تعلق کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین اور قصبے میتار سے تھا۔

ابتدائی فوجی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خان یونس میں عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا۔ دھماکہ کیوں اور کیسے ہوا، اس کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔ فوج نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی اخبار‘یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق اس حادثے کے بعد غزہ میں زمینی کارروائیوں اور سرحدی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 899ہوگئی ہے، جن میں 2 پولیس اہلکار اور وزارتِ دفاع کے 3 شہری ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔

خان یونس پر حملہ اور جھڑپیں

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس میں ایک فوجی کیمپ پر حماس نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ اگرچہ اس دوران ’سیکیورٹی میں کچھ خامیاں‘ سامنے آئیں، تاہم فوج کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کیا۔ جھڑپوں میں 3 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں