جدید تعلیم کا حصول اور تعلیمی نظام میں بہتری ہماری ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جدید تعلیم کا حصول اور تعلیمی نظام میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔ مسابقت کی جدید دنیا میں اعلیٰ تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 58ویں یوم والدین کی تقریب کے موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جدید تعلیم کی ضرورت ہے، جدید تعلیم کا حصول ہی ہماری ترجیح ہے۔

’یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کا باعث ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، پڑھے لکھے نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ کیڈٹ کالج سے میٹرک اور انٹر میں پوزیشن حاصل کرنا قابل اعزاز ہے۔

’کیڈٹ کالج کوہاٹ میرا مادر علمی رہا ہے۔‘

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں والدین کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اچھا انسان بننا زندگی میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اپنے ارادوں کو مضبوط کریں کیوں کہ آپ زندگی میں جو بھی ارادہ کرلیتے ہیں وہ حاصل کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟