آلودگی سے نبرد آزما ہونے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات 100 بلین ڈالرز سے کہیں زیادہ ہیں، انوار الحق

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات 100 بلین امریکی ڈالر سے کہیں زیادہ ہیں۔

ہفتہ کے روز وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے دبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ (ڈبلیو سی اے ایس) میں مینز آف امپلی مینٹیشن پر گلوبل اسٹاک ٹیک (جی ایس ٹی ) کے اعلیٰ سطح کے گول میز مذاکرے میں شرکت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بحران کی شدت کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی سمیت نفاذ کے مناسب ذرائع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کلائمیٹ فنانس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات 100 بلین امریکی ڈالرز سے کہیں زیادہ ہیں۔

وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قابلیت سازی کی بہتر فراہمی کے ساتھ ساتھ ثابت شدہ موسمیاتی ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر بھی زور دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام کار میں شامل تمام ممالک کے درمیان مزید ہم آہنگی اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ پہلا گلوبل اسٹاک ٹیک (جی ایس ٹی) مختلف ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی اجتماعی پیش رفت کا جائزہ لینے کا عمل ہے۔

یہ اعلیٰ سطح کی تقریب COP28 میں ’مینڈیٹڈ ایونٹس‘ کی ایک سیریز کا حصہ تھی جس میں تقریباً 30 سربراہان مملکت اور حکومت نے شرکت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ایک سال میں کتنے افراد بینکنگ نظام کا حصہ بنے، حیران کن اعدادوشمار

طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول، 140 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

ویڈیو

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی