پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو لاہور ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے علی اصغر منڈا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس پر اینٹی کرپشن حکام نے ملزم گل باز کو ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کرلیا اور فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے کیس کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی۔ جس پر اینٹی کرپشن حکام نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو دھر لیا۔
واضح رہے ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر سرکاری دستاویزات میں ردوبدل اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔