لیگی ایم پی اے ملک وحید کا ’داروغہ‘ والے واقعہ پر مؤقف سامنے آ گیا

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ( ایم پی اے ) ملک وحید اعوان کی جانب سے میڈیا پر چلنے والے داروغہ والا واقعہ پر مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

اپنے بیان میں ایم پی اے ملک وحید نے کہا ہے کہ ’ الیکشن کی جیت کے بعد اپنے حلقہ کی مارکیٹ میں ریلی کی صورت میں انجمن تاجران کا شکریہ ادا کرن گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری گاڑیوں کو جان بوجھ کر روک کر تلاشی کے بہانے عوام میں ہمیں مذاق بنانے کی کوشش کی گئی۔ جسے بعد میں متعلقہ آفیسر نے ڈرائیور کی جانب سے غلط فہمی کا نام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک سیاسی ریلی تھی، میں ایک عوامی نمائندہ ہوں اور ہمارے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جس پر کارکنان نے ناگواری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دوست ہوں، پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں پولیس کی کمان بہت زبردست افسران کے ہاتھ میں ہے، امید ہے وہ اس مسئلہ کو بہتر انداز میں حل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp