نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تشہیر سرکاری پیسے سے؟ لاہور ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے لیے خرچ کی گئی رقم کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگراں وزیر اعلی پنجاب کی تصاویر کے ذریعے تشہیر کے خلاف شہری حافظ اسرارالحق کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس سلطان تنویر نے ریمارکس دیے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، جسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے۔

جسٹس سلطان تنویر نے کیس کی اگلی سماعت پر ڈائریکٹر ایل ڈٰی اے (لاہور ڈیویلمنٹ اتھارٹی) کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp