مولانا طارق جمیل اپنی دوسری شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا طارق جمیل کا شمار دنیا کے مقبول ترین اسلامی اسکالرز میں ہوتا ہے۔ وہ مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے محبت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ امن، محبت اور ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل ایک امیر یافتہ خاندانی پس منظر رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک ایسی زندگی کا انتخاب کیا جو مراعات یافتہ طبقات سے بالکل مختلف ہے ۔

وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے انہیں بہت کچھ دے رکھا تھا، والدین اور اساتذہ انہیں ڈاکٹر دیکھنا چاہتے تھے لیکن اللہ نے ان کے راستے اور قسمت میں دین اسلام کی تبلیغ کرنا لکھا تھا۔

مولانا کو رواں سال بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے اپنے جواں سال بیٹے کو ایک سانحے میں کھو دیا تھا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی اور دین کے راستے پر چلنے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ علما کرام تو دو، تین شادیوں کی بات کرتے ہیں، کیا کبھی آپ نے بھی دوسری شادی کی کوشش کی؟ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پسند کی نہیں بلکہ والدین کی مرضی پر شادی کی لیکن اس کے باوجود کبھی دوسری شادی کے بارے میں نہیں سوچا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی بہت سی مستورات کی طرف سے شادی کی پیش کش آتی ہے لیکن انہوں نے کبھی اس کے بارے میں سوچا تک نہیں اس لیے کہ میری اہلیہ نے میرا بہت ساتھ دیا اور اس دوران اس نے اکیلے بہت سے مصائب کا بھی سامنا کیا کیوں کہ میں اکثر تبلیغ کے لیے کبھی کہیں تو کبھی کہیں ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ میری اہلیہ کی زندگی بہت مشکل تھی میں اکثر تبلیغ کے لیے باہر ہوتا تو ان کو اکیلے ہی اپنے بچوں اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرنی پڑتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کسی ایک بچے کی پیدائش کے موقع پر بھی اہلیہ کے قریب موجود نہیں تھے لہٰذا اس کی ان قربانیوں کے بعد دوسری شادی کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔

ڈاکٹر طارق جمیل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں اب بھی خواتین کی جانب سے شادی کرنے کی پیش کشیں ملتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا۔ مولانا نے کہا کہ خواتین مردوں کی اور مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں لیکن اپنے آپ پر سخت کنٹرول رکھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے