ایک گیند پر 7 رنز، ’خراب فیلڈنگ تو پاکستانی ٹیم کا ورثہ ہے‘

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کپتان شان مسعود کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کھیل رہی ہے جہاں تیسرے دن کھیل کے دوران ایک انتہائی دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا۔

پرائم منسٹر الیون کی بیٹنگ جاری تھی اور اسپنر ابرار احمد کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میٹ رینشا نے شاٹ کھیلا جسے باؤنڈری پر روک لیا گیا اور بلے بازوں نے بھاگ کر 3 رنز بنالیے تھے، مگر جیسے ہی بال بابر اعظم کے ہاتھ میں آئی انہوں نے رن آؤٹ کرنے کے لیے بال کو پھینکا جو سیدھی باؤنڈری لائن تک پہنچ گئی اور یوں آسٹریلیا کو ایک گیند پر 3 کے بجائے 7 رنز مل گئے۔

شائقین نے اس حرکت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کسی نے کہا یہ ہمارے لیے عام سی بات ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ خراب فیلڈنگ تو ہمارا ورثہ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم نے 3 رنز کو 7 رنز میں تبدیل کردیا۔

متین اللہ کہتے ہیں کہ خراب کارکردگی تو پاکستانی ٹیم کا ورثہ ہے۔

جہاں کئی صارفین پاکستانی فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ان کی حمایت میں بھی شائقین سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اوور تھرو ایک عام سی بات ہے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر کو پرتھ میں ہوگا۔

پاکستان اب تک آسٹریلیا کی سرزمین پر 37 ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے جن میں صرف 4 میچوں میں کامیابی مل سکی ہے جبکہ 26 میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp