لاہور قلندرز کا دھمال، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور  قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اورز میں 148 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جب کہ راشد خان 21 ، شاہین آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

لاہور قلندر کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے 7 کھلاڑی صرف 50 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس پہنچ چکے تھے۔

اس موقع پر سکندر رضا نے  71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کا مجموعی اسکور 148 رنز تک پہنچادیا۔ انہیں اس یادگار دلیرانہ بیٹنگ کے اعتراف میں پلیئر آف دا میچ بھی قرار دیا گیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز ہی بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول اسمیڈ 32 اور کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا کر نمایاں اسکوررز رہے۔

لاہور قلندرز اب تک کھیلے گئے 6 میں سے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے صرف ایک میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp