بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق مس ورلڈ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے پیغام سے چونکا کر رکھ دیا۔

فلموں سے دور رہنے کے باوجود بولی وڈ میں ابھی تک اپنی فٹنس کے حوالے سے مشہور سشمیتا سین کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔

خوبرو بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو چند روز قبل دل کے دورہ کا سامنا کرنے کا بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں انجیو پلاسٹی بھی کرانی پڑی تاہم اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔

شسمیتا سین نے اپنی صحت سے متعلق پوسٹ تحریر کرتے ہوئے اپنی والد کے ساتھ خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔

47 سالہ اداکارہ کے مطابق انجیوپلاسٹی کے دوران ان کے دل میں کامیابی سے اسٹنٹ فٹ کردیا گیا ہے۔

’سب سے بڑھ کر میرے کارڈیولوجسٹ نے میرے دل کے وسیع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سب ٹھیک ہے اور میں دوبارہ سے کچھ زندگی گزارنے کیلئے تیار ہوں۔‘

اپنے والد کے الفاظ تحریر کرتے ہوئے شسمیتا سین کا کہنا ہے کہ ’اپنے دل کو خوش بہادر رکھو تو یہ اس وقت آپ کے ساتھ دھڑکے گا جب آپ کو اس کی اشد ضرورت ہوگی۔‘

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں