9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید احمد

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید موقع دیا جائے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید احمد او راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے ’قلم دوات‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان