بابر اعظم کو پی ایس ایل میں بھی کپتانی نہ کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی قیادت چھوڑ دیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث بابراعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

بابر کو بہت پہلے کہا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کریں، وسیم اکرم

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے ایک اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ بابر اعظم کو چاہیے وہ ایک نامور کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ کریں، رنز بنائیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

سابق قومی کپتان نے کہاکہ بابر اعظم کو پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آپ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اس لیے لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کریں، کھیل میں بحیثیت کھلاڑی شرکت کریں، رنز بنائیں اور اپنا پیسا لے کر گھر جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بابراعظم کو کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں لیکن لیگ کرکٹ میں قیادت کرنا آپ کے لیے ٹھیک نہیں۔

ورلڈ کپ میں کپتانی کی وجہ سے بابر اعظم کی کارکردگی متاثر ہوئی، گوتم گمبھیر

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وسیم اکرم کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں کپتانی کی وجہ سے بابر اعظم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ ’میں نے ایونٹ میں ان کے ٹاپ اسکورر رہنے کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت نہ ہو سکی‘۔

انہوں نے کہاکہ قیادت چھوڑنے کے بعد بابر اعظم کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی، اب ایسا بابر اعظم سامنے آئے گا جو اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھا ہو گا۔

گوتم گمبھیر کہتے ہیں کہ بابر اعظم اگر توجہ دیں تو پاکستان کی تاریخ کے بہترین بیٹر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ بابر آئندہ 10 برس تک اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں موجود رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟