آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردیں جس کے بعد بابر اعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوگئے، جبکہ پہلے نمبر پر موجود بھارتی کھلاڑی شبمن گل ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری ہونے کے بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق سابق پاکستانی کپتان کے 824 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

بھارت کے شبمن گل 810 ریٹنگ پوائنٹس کی بنا پر ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 775 ریٹنگ پوائنٹس کے بعد تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے بابر اعظم اس سے قبل تقریباً 3 سال تک نمبر 1 پوزیشن پر براجمان رہ چکے ہیں، بھارتی کھلاڑی شبمن گل نے رواں سال ان سے پوزیشن چھین لی تھی، لیکن بابر اعظم کی دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر واپسی ان کی جارحانہ بلے بازی کی ایک بہترین مثال ہے۔

29 سالہ بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے میں مسلسل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، انہوں نے 117 میچوں میں 56.72 کی شاندار اوسط سے 5 ہزار 729 رنز کا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔ مزید برآں، انہوں نے اپنی اعلیٰ معیار کی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 سنچریاں بنائی ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے حال ہی میں ورلڈ کپ 2023 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا