انگلینڈ میں 2 صدی پرانی 220 ٹن وزنی عمارت کی صابن کے ذریعے منتقلی کا انوکھا کارنامہ

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے مغربی شہر یارکشائر میں واقع ہیلی فیکس میں 2صدی پرانی  220 ٹن وزنی ہوٹل کی عمارت کو صابن کی ٹکیاں استعمال کرتے ہوئے اپنے اصل مقام سے دوسرے مقام پر بغیر کسی نقصان کے منتقل کیا گیا ہے، ماہرین اسے حیرت ناک کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر ہیلی فیکس میں نووا سکوشیا کے ایک سابق 220 ٹن وزنی ہوٹل کو ایک تعمیراتی فرم نے صابن کی 700 ٹکیاں استعمال کرتے ہوئے اپنے اصل مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیا، اس منتقلی میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر محفوظ رہی۔

ہیلی فیکس کی ایلم ووڈ ہوٹل کی عمارت، جو 1826میں ایک گھر کے طور پر تعمیر کی گئی تھی اور 1896 میں وکٹورین ایلم ووڈ ہوٹل میں تبدیل کر دی گئی تھی، اسے 2018 میں مسمار کیا جانے والا تھا، لیکن گلیکسی پراپرٹیز نے اسے خرید کر بچا لیا، گلیکسی پراپرٹیز نے اس عمارت کو خرید کر اس کے ڈھانچے کو سڑک کے قریب منتقل کرنے اور اسے نئی بنیاد پر رکھنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا تاکہ یہ منصوبہ یہاں پہلے سے بند اپارٹمنٹ عمارت سے جڑ سکے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق220 ٹن وزنی اس عمارت کو ایس رشٹن کنسٹرکشن کے عملے نے کامیابی کے ساتھ مطلوبہ مقام پر منتقل کیا، رشٹن کنسٹرکشن نے اس کامیاب منتقلی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

کمپنی کے مالک شیلڈن رشٹن نے بتایا کہ ایلم ووڈ کی عمارت کو 2 کھدائی کرنے والے ایکسی ویٹرز اور ایک ٹرک نے سٹیل کے فریم کے ساتھ 30 فٹ تک کھینچ کر مطلوبہ جگہ تک پہنچایا، ہمارا یہ تجربہ نہایت ہی کامیاب رہا ہے۔

رشٹن کا کہنا تھا کہ رولرز استعمال کرنے کے بجائے ہماری ٹیم نے آئیوری صابن کی 700 سلاخیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عمارت کو فریم کے پار گھمایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پھسلاؤ کے لیے صابن خاص طور پر نرم ہوتا ہے، جو بہترین اور ہموار حرکت دینے کے لیے انتہائی مفید کام کرتا ہے۔ رشٹن نے کہا کہ ایلم ووڈ کی نئی بنیاد مکمل ہونے کے بعد مستقبل قریب میں اسے دوبارہ منتقل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟