وکی کوشل نے کترینہ کیف کی خفیہ ویڈیو جاری کردی

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اداکارہ کترینہ کیف کی محبت سے بھرپور خفیہ ویڈیو جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ ویڈیو کو اب تک 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

بالی وڈ کا معروف اداکار جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی میں بھی لوگوں کے لیے مثال ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وکی کوشل نے شادی کے 2 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کترینہ کی خفیہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی لازوال محبت کا ثبوت دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

ویڈیو میں وکی کوشل ہیڈ فون لگائے خاموشی سے اہلیہ کو تک رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی بیٹھی کترینہ کیف اپنے ہاتھوں کے اشارے سے فائٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ دلکش ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے اداکار نے لکھاکہ ’دوران پرواز اور زندگی میں، تفریح میں ہر لمحہ تم سے محبت کرتا ہوں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل نے بھی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے وکی اور کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا تھا۔ وکی اور کترینہ نے دسمبر 2021 میں قریبی عزیزوں اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا ملائیشیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہارِ تشکر

ژوب: گورنر بلوچستان کے رہائشگاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 زخمی

شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی

بینظر انکم سپورٹ تنازعہ: شازیہ مری کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو جواب

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی