پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دے کر مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی ہے۔
پاکستانی بیٹر اذان اویس نے شاندار سینچری اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی بولرز نے اپنی بھرپور کارکردگی دکھائی اور محمد ذیشان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، اس کے علاوہ عامر حسین اور عبید شاہ 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
بھارت کی جانب سے ادرش سنگھ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ادے شرن نے 60 اور سچن دھاس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 47 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے سینچری اسکور کی، اس کے علاوہ کپتان سعد بیگ 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Stellar knock from Azan Awais! 🤩
A superb 💯 in the chase as Pakistan U19 inch closer to victory 🙌#PAKvIND | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/tMn4mUhEbS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 10, 2023
اذان اویس 105 اور کپتان سعد بیگ 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ شاہزیب خان نے 63 اور شیمل حسین نے 8 رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔