کسٹم حکام غیر ضروری مقدمات دائر کرنے سے اجتناب کریں، چیف جسٹس

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے ہیں کہ کسٹم حکام نے غیر ضروری مقدمہ بازی کی اور معاملہ سپریم کورٹ پہنچا پھر عدالتوں کا وقت ضائع کیا گیا، ایسے غیر ضروری مقدمات کی وجہ سے عدالتوں میں اصل مقدمات نہیں سنے جاسکتے، کسٹم حکام آئندہ ایسے غیر ضروری مقدمات دائر کرنے سے اجتناب کریں۔

سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ میں ملوث ٹرک پکڑنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کسٹم کی اپیل خارج کرتے ہوئے کسٹم کے وکیل کی سرزنش کردی۔ کہا آپ عدالت میں نہ دلائل دے رہے ہیں نہ ہی قانون کی بات کر رہے ہیں، کیوں نہ کلکٹر کسٹم کو بلا لیں پاکستان میں یہ کیا چیزیں ہورہی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسٹم حکام کے علم میں آئے بغیر پشاور بارڈر سے 4 سو کلو میٹر اندر ٹرک پکڑا گیا، کسٹم حکام پہلے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگلنگ کراتے ہیں اور بعد میں خود ہی پکڑوا دیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کسٹم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کسٹم کی طرف سے پرائیویٹ وکیل پیش ہو رہے ہیں آپ کو یہ ایڈوائس کس نے دی؟ وکیل نے بتایا کہ میں کسٹم کی طرف سے لیگل ٹیم کا ایڈوائزر ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے خلاف انکوائری کی جائے؟ ٹرک 1996 میں مینوفیکچر ہوا اور 2016 میں پکڑا گیا 22 سال تک کہاں چلتا رہا، اسمگلنگ کہاں سے ہوتی ہے، ٹرک کوئی ماچس کی ڈبیا نہیں، کس راستے سے آیا کسٹم حکام کو پتا ہی نہیں۔ پشاور میں جاکر دیکھیں کیسے گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں تو مکمل ٹیمپرنگ کی جاتی ہے مگر اس کا چیسس نمبر ٹیمپر ہی نہیں ہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ٹرک قبضے میں رکھنے کی کسٹم کی اپیل خارج کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی