چیف جسٹس کو نہ کسی دباؤ میں لایا جا سکتا ہے نہ وہ کسی کی حمایت کرینگے، سپریم کورٹ اعلامیہ

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو لکھے خط پر سپریم کورٹ کی جانب سے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو نہ کسی دباؤ میں لایا جا سکتا ہے نہ وہ کسی کی حمایت کرینگے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سات صفحات پر مشتمل درخواست بمعہ 77 صفحات پر مشتمل دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے موصول ہوئی، دستاویز مرتب کرنیوالے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی، تاہم لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجوتھا نے کوریئر کی تھیں۔

اعلامیہ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کس طرح میڈیا کو جاری کی گئیں، اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں، پچھلوں دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات سے متعلق کیس کو تکمیل تک لے گئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے اور انہیں نہ کسی دباؤ میں لایا جا سکتا ہے نہ وہ کسی کی حمایت کریں گے، چیف جسٹس فائز عیسٰی اللہ کے فضل  سے اوراپنے حلف کے مطابق فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں