وزیراعظم نے صنعتکاروں کو گیس و بجلی مسابقتی نرخ پر فراہمی کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے صنعتکاروں کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کے بھی مسابقتی نرخ متعارف کروائے جائیں جس سے عام آدمی اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے۔

پیر کو جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف صنعتکاروں اور تاجروں نے ملاقات کی۔

ملاقات وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران صنعتکاروں اور تاجروں سے شروع کی گئی مشاورت کا تسلسل ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں صنعتکاروں اور کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہے اور حکومت صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے مسابقتی نرخ متعارف کروائے جائیں جس سے عام آدمی اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے۔ وزیر اعظم نے نگران وفاقی وزیر خزانہ اور نگران وفاقی وزیر توانائی کو صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے صنعتکاروں کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کاروباری برادری کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کے بڑھانے میں کاروباری برادری حکومت کا ساتھ دے، عوام کی فلاح و بہبود اور معیشت کی بحالی کے لیے حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

تاجر برادری کے وفد نے اسمگلنگ کی روک تھام، بجلی چوری کے تدارک کی مہم اور معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

وفد میں چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا، چیف کوآرڈینیٹر انڈسٹریل فورم محمد جاوید بلوانی، پیٹرن ان چیف لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مقصود اسماعیل، سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ، پیٹرن ان چیف بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میاں محمد احمد، صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیصل معیز بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی