ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے امریکا میں غزہ کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کی ہے  جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی  تھی۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’دی کوئینز گیمبٹ‘ کی اداکارہ اینیا ٹیلر جوئے اور بیٹ مین کی زوئی کراوٹز نے بھی اس شو میں شرکت کی تھی۔

کامیڈین رامی یوسف نے گزشتہ ماہ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کا کلب اپنی آمدنی کا 100 فیصد این جی او ’اینیرا‘ کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سیلینا گومز کو غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فلسطین کے حامیوں نے مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا انلفلوئنسرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟