الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا عمل روک دیا

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کا بیوروکریسی سے ریٹرنگ آفیسرز کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن لاہورہائی کورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ روک دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 11 دسمبر 2023 کی معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ کو روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے بیوروکریسی سے ریٹرننگ آفیسر کی خدمات حاصل کرنے کا الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفیکشن معطل کردیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ایگزیکٹو آفیسرز کی خدمات حاصل کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی تھی۔

قبل ازیں دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عدلیہ کو خطوط لکھے مگر مقدمات زیادہ ہونے کے باعث انہوں نے جوڈیشل افسروں کی خدمات فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فروری میں عام انتخابات میں بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟