افغانستان ڈی آئی خان حملے میں ملوث دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، پاکستان

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی اور انہیں گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنا ہوگا۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت ان دہشتگردوں کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت کو بھی پاکستان کے حوالے کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے گا اور دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے گا۔

انہوں نے ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت اور پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر عالمی برادری کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ارکان نے اس بزدلانہ حملے پر تشویش اور پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک جہاد پاکستان پر بھی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں اور اس کو بھی داعش اور تحریک طالبان پاکستان کی طرح سیکیورٹی کونسل کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل ارکان نے ڈی آئی حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو پکڑنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز پاکستان اور اس کے متعلقہ حکام سے تعاون کریں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج آزاد جموں و کشنمیر کا دورہ کریں گے اور وہاں کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں سے حمایت کا اظہار کریں گے اور بتائیں گے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستان کی جانب سے اصولی طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں جمو و کشمیر کے تنازعہ کی حقیقت کو نظر انداز کیا گیا ہے، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ جمو و کشمیر سے متعلق کسی قسم کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اور نہ ہی بھارتی قوانین کا جموں و کشمیر پر اطلاق کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کو صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں اور وہاں کے عوام کے فیصلے کی روشنہ میں حل کیا جاسکتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ممتاز زہرہ نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اس قرارداد سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصہ میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیلی کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 18 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 8 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف اسکے جرائم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان مغربی کنارے کے علاوہ لبنان اور شام میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جنگ کو فوری طور پر رکوانا ہوگا کیونکہ یہ جنگ پورے خطہ کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی، پاکستان سمجھتا ہے کہ اس فلسطین اسرائیل تنازعہ کو صرف اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق پرامن طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونیورسٹی آف لاہور نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟