پی ٹی آئی سائفر کی طرح عام انتخابات کیخلاف بھی سازش کر رہی ہے، شہباز شریف

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سائفر کی طرح 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف بھی سازش کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ایک جاری میں بیان میں کہا کہ ‎پی ٹی آئی ملک میں 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر ر ہی ہے، الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہیں، ‎پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎2018ء  کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں مگر اس وقت پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا  تھا اور اب یہ پارٹی ‎ڈی آر اوز کے خلاف درخواست لے کر لاہور ہائیکورٹ چلی گئی ہے۔

‎ انہوں نے کہا کہ ‎پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منفقانہ پالیسی پر کاربند ہے، ‎پی ٹی آئی 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے، ‎پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلان کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی درخواستیں دائر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎8 فروری 2024ء کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی، ‎سائفرکے معاملہ پر عوام سے کچھ کہا اور تحقیقات میں کچھ اور، پی ٹی آئی یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے۔

صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ‎آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، ‎پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیدا کرکے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، ‎پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟