غیر شرعی نکاح کا مقدمہ: سابق چیئرمین پی ٹی آئی 18 دسمبر کو عدالت طلب

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحہ پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیا جاتا ہے۔ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بشریٰ بی بی بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، سکائپ کے ذریعے ان کی حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوسکی، جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں