عام انتخابات: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،  حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ نے جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہونے پر بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، کیونکہ سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا۔

حکنامے میں لکھا گیا کہ عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے ہیں، ہائیکورٹ نے 2 ہزار 753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا ہے۔

حکمنامے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کے لیے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات کیے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔ اس سے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟