الیکشن کمیشن غلط بیانی کر رہا تھا میں اس لیے بول پڑی، مشال یوسفزئی

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی خاتون وکیل کی جانب سے عدالتی آرڈر کی ڈکٹیشن کے دوران مداخلت پرچیف جسٹس شدید برہم ہو گئے۔

چیف جسٹس نے کہا کیا آپ وکیل ہیں؟ کہاں سے پڑھ کرآئی ہیں، سپریم کورٹ آرڈرلکھوا رہی ہے اور آپ نے بیچ میں بولنا شروع کردیا، آپ کواس عدالت کی کوئی عزت نہیں، اگر دوبارہ مداخلت کی تو توہین عدالت لگا دیں گے، سب سے پچھلی نشستوں پرجا کر بیٹھیں۔ اس دوران اٹارنی جنرل بھی بول پڑے اور کہا کہ یہ سپریم کورٹ کی وکیل نہیں ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے سرنزش کیے جانے پر پی ٹی آئی خاتون وکیل مشال یوسفزئی نے کہا کہ ’میں سپریم کورٹ میں اس لیے بولی کہ الیکشن کمیشن غلط بیانی کر رہا تھا‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مشال یوسفزئی اس وقت ٹرینڈ کر رہی  ہے اور سوشل میڈیا صارفین سپریم کورٹ میں پیش آنے والے واقعے پر اس پر اپنا رد عمل دے رہے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم